حیدرآباد۔6نومبر(اعتماد نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی 11نومبر سے بیرونی
ممالک کا دورہ کرینگے۔ چنانچہ 11نومبر کو وہ میانمار سے ہوتے ہوئے
آسٹریلیا‘ اور فیزی کا دورہ کرینگے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق ان تینوں ممالک
کے ساتھ تعلقات میں مزید وسعت اور مضبوطی کے غرض سے وزیر اعظم ان تینوں
ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔ جبکہ آسٹریلیا میں جی۔20اجلاس سے وزیر اعظم
مخاطبت کرینگے۔